نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 342
۳۲۱ ۱۹۷۷ ء میں زندگی وقف کر کے نصرت جہاں سکیم کے تحت اگست ۱۹۷۷ء میں غانا تشریف لے گئے۔غانا میں ۱۹۷۷ء سے ۱۹۸۵ء تک بطور پرنسپل احمد یہ سیکنڈری سکول سلا گا ۲ سال ایسار چر۴ سال اور پھر ۲ سال احمد یہ زرعی فارم ٹمالے شمالی غانا کے مینیجر رہے۔آپ نے غانا میں پہلی بار گندم اگانے کا کامیاب تجربہ کیا۔۱۹۸۵ء میں پاکستان واپسی ہوئی اور تحریک جدید ربوہ ۱۷ مارچ ۱۹۸۵ء سے نائب وکیل المال ثانی کے طور پر تقر ر ہوا۔۱۸ جون ۱۹۹۴ء کو آپ کا تقرر بطور ناظر تعلیم صدرانجمن احمدیہ میں ہو گیا۔• ستمبر ۱۹۹۷ء کو آپ ناظر اعلی صدرانجمن احمد یہ وامیر مقامی مقرر ہوئے اور تا انتخاب خلافت اس منصب جلیلہ پر مامورر ہے۔اگست ۱۹۹۸ ء میں صدر مجلس کار پرداز مقرر ہوئے۔بحیثیت ناظر اعلیٰ آپ ناظر زراعت کی خدمات بھی بجالاتے رہے۔۱۹۹۴ء سے ۱۹۹۷ء تک چیئر مین ناصر فاؤنڈیشن رہے۔اسی عرصہ میں آپ صدر تزئین کمیٹی ربوہ بھی تھے۔آپ نے گلشن احمد نرسری کی توسیع اور ربوہ کی سرسبز و شاداب بنانے کے لئے ذاتی طور پر بے حد کوشش کی اور جملہ امور کی نگرانی فرمائی۔۱۹۸۸ء سے ۱۹۹۵ ء تک ممبر قضاء بور ڈر ہے۔خدام الاحمدیہ مرکز یہ ربوہ میں سال ۱۹۷۶ء-۱۹۷۷ء میں مہتم صحت جسمانی، ۱۹۸۴ء ۱۹۸۵ء میں مہتم تجنید ، سال ۱۹۸۵ ء - ۱۹۸۶ء سے ۶۸۹-۸۸ ء تک مہتمم مجالس بیرون اور ۱۹۸۹ ء - ۱۹۹۰ء میں نائب صدر خدام الاحمدیہ پاکستان رہے۔مجلس انصاراللہ پاکستان میں قائد ذہانت وصحت جسمانی ۱۹۹۵ء اور قائد تعلیم القرآن ۱۹۹۵ء - ۱۹۹۷ ء رہے۔۱۹۹۹ء میں ایک مقدمہ میں اسیر راہ مولی رہنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔۳۰/اپریل کو گرفتار ہوئے اور امئی کو باعزت طور پر رہا ہوئے۔