نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 328
عالمی بیعت عالمی بیعت کی بنیاد جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۳ء سے ہوئی۔حضور نے ۲۶ تا ۲۸ دسمبر کے جلسہ سے سیٹلائٹ کے ذریعہ افتتاحی اور اختتامی ارشاد فرمائے۔اختتامی اجلاس میں آٹھ افراد کی بیعت بھی ہوئی۔یہ پہلی بیعت تھی جو عالمی رابطوں پر نشر کی گئی۔اسی طرح ۳۰ مئی ۱۹۹۳ء کو حضور نے خدام الاحمدیہ جرمنی کے اجتماع کے موقع پر ۱۳ ممالک کے اے افراد کی بیعت لی جو سیٹلائٹ کے ذریعہ نشر کی گئی۔عالمی بیعت کا با قاعدہ نظام جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۳ء سے ہوا۔حضور نے اپریل میں عالمی بیعت کی تیاری کے لئے پہلا پیغام جاری فرمایا اور ۱۳ جولائی کو جلسہ سالانہ برطانیہ کے دوسرے دن ۲لاکھ افراد بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔حضور کی وفات تک عالمی بیعت کی ، اتقاریب میں قریباً ۷ اکروڑ نو احمدی سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔یہ بیعت کا نظام بھی ان پیشگوئیوں کے مطابق ہے جن میں کہا گیا ہے کہ آسمان سے آواز آئے گی کہ امام مہدی کی بیعت کرو۔اور پھر دنیا میں عظیم انقلاب برپا ہوگا۔خدمت انسانیت کا بے پناہ جذبہ حضور کے دل میں خدمت انسانیت کی بے پناہ تڑپ تھی اور یہ ہر رنگ و نسل اور مذہب وملت سے بالا تر تھی۔آپ کی مالی تحریکات میں سے کئی دنیا کے مختلف خطوں کے مصیبت زدگان کے لئے ہیں۔شہدائے احمدیت کے ورثاء کے لئے سیدنا بلال فنڈ قائم کرنے کا ۱۴ مارچ ۱۹۸۶ء کے خطبہ جمعہ میں اعلان فرمایا۔