نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 320
۲۹۹ گئی۔وقف جدید کے تحت بیسیوں مقامات پر ہومیوڈسپنسریاں قائم ہیں۔جولائی ۱۹۹۳ء میں مجلس انصاراللہ پاکستان نے المہدی ہسپتال مٹھی تھر پارکر کی تعمیر کا آغاز کیا جس کی تکمیل کے بعدے امارچ ۱۹۹۵ء کو اسے وقف جدید کے سپر د کر دیا گیا۔ہے۔بھارت میں بھی وقف جدید مختلف میدانوں میں بے پناہ خدمات کی توفیق پارہی تراجم قرآن جماعت احمدیہ کی ایک عظیم اسلامی خدمت تراجم قرآن کریم سے تعلق رکھتی ہے اور ہمارا ماٹو دنیا کی تمام زبانوں میں قرآن کا ترجمہ کرنا ہے لیکن یہ ایک صبر آزما کام ہے۔اور ۲۰۰۲ء تک جماعت ۵۶ زبانوں میں قرآن کے مکمل تراجم کی تو فیق پاچکی ہے۔لیکن دوسری قوموں کولمبا انتظار تو نہیں کرایا جاسکتا اس لئے 9 جون ۱۹۸۶ء کو حضور نے خطبہ عید الفطر میں صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر دنیا کی ۱۰۰ زبانوں میں منتخب آیات اور احادیث کے تراجم شائع کرنے کا اعلان فرمایا اور یہ بھی اعلان کیا کہ یہ ساری اشاعت سیدنا بلال فنڈ سے ہوگی جو اسیران اور شہداء کی طرف سے دنیا کے لئے تحفہ ہوگا۔چنانچہ ۱۹۸۹ء تک ۱۷ از بانوں میں قرآن کرم کی منتخب آیات منتخب احادیث اور حضرت مسیح موعود کے منتخب اقتباسات شائع کر دیے گئے۔قرآن کریم کے مکمل تراجم کے لئے حضور نے تحریک فرمائی کہ مختلف احباب یا خاندان ایک ایک ترجمہ کا مکمل خرچ برداشت کریں۔چنانچہ خود حضور نے چینی زبان میں ترجمہ قرآن کا خرچ برداشت کیا۔