نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 311 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 311

۲۹۰ محترم ڈاکٹر عبد السلام کا اعزاز حضرت مسیح موعود نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ:۔”میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کردیں گے“۔(تجلیات الہیہ ) حضور کی یہ پیشگوئی مختلف رنگوں میں بار بار پوری ہوتی رہی ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ پوری ہوتی رہے گی۔خلافت ثالثہ کے مبارک دور میں اس کا ایک عظیم الشان ظہور اس طرح ہوا کہ حضرت مسیح موعود کی جماعت کے ایک نامور اور مخلص فرزند محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو ( جو کہ عالمی شہرت رکھنے والےمشہوسائنسدان تھے ) دنیا کاسب سے بڑا اعزاز حاصل ہوا۔یعنی فزکس کے شعبہ میں نوبل پرائز ملا ہے۔آپ دنیا بھر کے وہ پہلے احمدی اور پہلے پاکستانی تھے جنہیں یہ اعلیٰ انعام حاصل ہوا۔صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق نے اس موقعہ پر آپ کو مبارکباد کا جو پیغام بھیجا اس میں انہوں نے کہا کہ آپ نے یہ نوبل پرائز حاصل کر کے یقیناً پاکستان کی عزت و عظمت کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔جب ڈاکٹر سلام صاحب کو لندن میں اس خوشخبری کی اطلاع ملی تو آپ نے فوراً احمد پر بیت الذکر لندن میں جاکر اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نفل ادا کئے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے اس موقع پر مبارکباد کا جو پیغام ارسال فرمایا اس میں حضور نے فرمایا کہ ہمارے لئے یہ بات بہت فخر کا موجب ہے کہ وہ پہلا مسلمان اور پاکستانی