نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 297
بچوں کو چاہئے کہ اسے بار بار پڑھیں۔اسے یا درکھیں اور اس کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کریں۔حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو اور آپ کے قدم کو ڈگمگانے سے محفوظ رکھے۔سلسلہ کا جھنڈا نیچا نہ ہو۔اسلام کی آواز پست نہ ہو۔خدا کا نام ماند نہ پڑے۔قرآن سیکھو اور حدیث سیکھو اور دوسروں کو سکھاؤ اور خود عمل کرو اور دوسروں سے عمل کراؤ زندگیاں وقف کرنے والے ہمیشہ تم میں ہوتے رہیں۔۔۔۔خلافت زندہ رہے اور اس کے گرد جان دینے کے لئے ہر مومن آمادہ کھڑا ہو۔صداقت تمہارا زیور، امانت تمہارا حسن اور تقویٰ تمہارا لباس ہو۔خدا تمہارا ہو اور تم اس کے ہو۔آمین ! (الفضل اانومبر ۱۹۶۵ء) اے فضل عمر تیرے اوصاف کریمانہ یاد آ کے بناتے ہیں ہر روح کو دیوانہ ڈھونڈیں تو کہاں ڈھونڈیں پائیں تو کہاں پائیں سلطان بیاں تیرا انداز خطیبانہ قدرت نے جو بخشا تھا اک نور سکوں دل کو آنکھوں سے اوجھل ہے وہ نرگس مستانه ( مبارک احمد عابد ) حضرت سیدہ مریم صدیقہ المعروف چھوٹی آپا حرم حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے اپنے ایک مضمون میں درج ذیل الفاظ میں احمدیت کے اس بطل جلیل کو خراج تحسین پیش کیا:۔”اے جانے والی محبوب اور مقدس روح! تجھ پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہزاروں