نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 28
(۱) مَنْ يَخْلُفْ غَيْرَه وَيَقُوْمُ مَقَامَہ یعنی جو کسی کا قائمقام اور جانشین ہو۔(۲) السُّلْطَانُ الْأَعْظَمُ حاکم اعلیٰ۔شہنشاہ۔(۳) وَفِي الشَّرُعِ الْإِمَامُ الَّذِي لَيْسَ فَوْقَهُ إِمَامٌ۔اور شرعی لحاظ سے خلیفہ کے یہ معنی ہوں گے کہ وہ پیشرو اور حاکم جس کے اوپر اور کوئی حاکم نہ ہو۔۲۔المنجد میں لکھا ہے۔الْخَلِيفَةُ (۱) مَنْ يَخْلُفْ غَيْرَه وَيَقُوْمُ مَقَامَه۔یعنی جو کسی کا قائمقام ہو اور اس کا جانشین ہو۔(۲) الْاِمَامُ الَّذِى لَيْسَ فَوْقَهُ إِمَامٌ وَهُوَ مُذَكَّرٌ فَيُقَالُ هَذَا خَلِيفَةُ آخَرُ وَرُبَمَا أَنِتَ مِرَاعَاةِ لِلْفْظِ فَيُقَالُ خَلِيْفَةٌ أُخْرَى یعنی بڑا بادشاہ جس سے اوپر کوئی اور بادشاہ نہ ہو۔یہ مذکر ہے کہا جاتا ہے ”هذَا خَلِيفَةٌ آخَرُ اور کبھی لفظ کی رعایت سے مؤنث استعمال کرتے ہیں اور کہتے ہیں خَلِيفَةً أُخْرَى۔خلیفہ کی جمع خلفاء وخلائف ہے۔۔مصباح اللغات میں لفظ خلیفہ کے معنی لکھے ہیں:۔جانشین، قائمقام، بڑا بادشاہ کہ اس سے اوپر اور کوئی بادشاہ نہ ہو۔۴۔لسان العرب میں لکھا ہے:۔(1) وَالْخَلِيْفَةُ : الَّذِى يُسْتَخْلَفُ مِمَّنْ قَبْلَهُ وَالْجَمْعُ خَلَائِفُ یعنی خلیفہ کا معنی وہ شخص جو اپنے سے پہلے کا قائمقام ہو۔اور لفظ خلیفہ کی جمع خلائف ہے۔(۲) الْخَلِيفَةُ السُّلْطَانُ الاعْظَمُ یعنی سب سے بڑا بادشاہ۔پس لغت عرب کی رُو سے ” خلیفہ“ کے معانی جانشین، قائمقام اور حاکم اعلیٰ کے ہیں۔اور اصطلاحاً خلیفہ سے مراد نبی کا قائمقام اور اس کا جانشین ہوتا ہے۔