نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 269 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 269

۲۴۸ الاحمدیہ کی بنیاد رکھی نیز احمدی بچوں کے لئے اطفال الاحمدیہ اور بچیوں کے لئے ناصرات الاحمدیہ کی تنظیم قائم کی اور چالیس سال سے اوپر کی عمر کے احمدیوں کو منظم کرنے کے لئے ”مجلس انصاراللہ قائم فرمائی۔ان تنظیموں نے جماعت کی تعلیم و تربیت میں بہت اہم حصہ لیا اور رہتی دنیا تک کرتی رہیں گی ان کی وجہ سے جماعت کا کام کرنے کے لئے ہزاروں کارکنوں کی ٹرینینگ ہوئی اور انہوں نے اپنے اپنے وقت پر جماعت کی نمایاں خدمت میں حصہ لیا۔مجلس مشاورت کا قیام ۱۹۲۲ء میں حضور نے مجلس مشاورت کا نظام جماعت میں قائم فرمایا۔سال میں ایک دفعہ خلیفہ وقت کے حکم سے تمام احمدی جماعتوں کے نمائندے جنہیں وہ جماعتیں خود منتخب کرتی ہیں مرکز میں جمع ہوتے ہیں اور جماعت کے متعلق جو معاملات خلیفہ وقت کی خدمت اقدس میں مشورہ کے لئے پیش کئے جائیں ان کے متعلق یہ نمائندے اپنی رائے اور مشورے پیش کرتے ہیں۔خلیفہ وقت ان مشوروں میں سے جو بھی مناسب سمجھتے ہیں انہیں منظور کر لیتے ہیں اس طرح ساری جماعت کو جماعت کے معاملات کو سمجھنے اور مشورہ دینے کا موقع ملتا ہے۔دارالقضاء کا قیام بعض اوقات جماعت کے لوگوں میں آپس میں جو شکر نجیاں پیدا ہو جاتی ہیں ان کا فیصلہ کرنے کے لئے حضور نے ۱۹۲۵ء میں محکمہ قضا قائم کیا جو کہ قرآن کریم کے حکموں اور اسلامی تعلیم کے مطابق تمام جھگڑوں کا فیصلہ کر دیتا ہے اور احمدیوں کو عدالتوں میں اپنے مقدمے نہیں لے جانے پڑتے۔