نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 26 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 26

باب اول خلافت اور لغت عرب خلافت کے لغوی معنی یہ عربی زبان کا لفظ ہے اور قواعد صرف کی رُو سے یہ مصدر کا صیغہ ہے۔اس کا مادہ ” خلف‘ (خ۔ل۔ف) ہے۔جس کے لغوی معنی جانشینی ، قائمقامی، نیابت،امارت اور امامت کے ہیں۔ان تمام معانی کی تائید لغت عرب سے ہوتی ہے۔ا۔مِنْ قَولِكَ خَلَفَ فُلانٌ فَلَانًا فِى هَذَا لَامُرِ إِنْ قَامَ مَقَامَهُ فِيهِ هَذِهِ۔یعنی اگر ایک شخص دوسرے شخص کے بعد اس کا نائب وقائمقام ہوا تو یہ خلافت ہے۔(ابن فارس زیر لفظ خلف ) -۲- المنجد میں اَلْخِلَافَةُ کے معنی (۱) الْإِمَارَةُ (امارت)، (۲) النِّيَابَةُ عَنِ الْغَيْرِ ( قائمقامی)، (۳) الْإِمَامَةُ یعنی امامت لکھے ہیں۔(المنجد زیر لفظ خلف)۔مصباح اللغات میں بھی الخِلَافَةُ کے معنی (۱) امارت، (۲) قائمقامی (۳) اور امامت کے لکھے ہیں۔(مصباح اللغات زیر لفظ خلف) -۴- لسان العرب میں الخلافَةُ کے معنی ” الإِمَارَةُ “ یعنی امارت لکھے ہیں۔(لسان العرب زیر لفظ خلف) ۵- مفردات القرآن میں لکھا ہے۔الْخِلافَةُ کے معنی دوسرے کا نائب بننے کے ہیں۔خواہ وہ نیابت اس کی غیر حاضری کی وجہ سے ہو۔یا محض نائب کو شرف بخشے