نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 251 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 251

۲۳۰ خلافت اولیٰ میں رونما ہونے والے فتنے اور ان کا عبرتناک انجام حضرت خلیفہ اول کے عہد میں اندرونی اور بیرونی لحاظ سے متعدد فتنے اٹھے۔مخالفین احمدیت کا فتنہ، انکار خلافت کا فتنہ، جھوٹے مدعیوں کا فتنہ مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان طوفانوں میں جماعت احمد یہ آپ کی قیادت میں روز بروز بڑھتی چلی گئی اور یہ فتنے نظام خلافت کو اپنی آہنی زنجیروں سے متزلزل کرنے میں یکسر نا کام رہے۔غرضیکہ حضرت خلیفتہ اسیح الاول کاشش سالہ زمانہ خلافت اپنوں اور بیگانوں کی مزاحمتوں اور مخالفتوں اور سازشوں کے باوجود ایسی شاندار فتوحات اور عظیم الشان کارناموں سے بھرا ہوا ہے کہ سچ مچ خلافت صدیقی کا روح پرور نظارہ چودہ سوسال بعد پھر سے آنکھوں کے سامنے پھر گیا۔حتی کہ آپ کی خلافت کو دل سے تسلیم نہ کرنے والے بھی پکار اٹھے کہ ہم نے ابو بکر صدیق گونو رالدین کی شکل میں دیکھ لیا ہے۔ہمیں ہے فخر نورالدین اور محمود احمد پر دوبارہ کر دئیے حق نے ابوبکر و عمر پیدا اللهم صل على محمد وعلى آل محمد وعلى خلفاء محمد و بارک وسلم انک حمید مجید واخر دعونا ان الحمد الله رب العلمين۔