نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 181 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 181

17۔پھر ز کوۃ کے متعلق کہا گیا کہ مرتد ہونے سے بچانے کے لئے ان کو معاف کر دو۔انہوں نے جواب دیا کہ اگر یہ رسول اللہ ﷺ کو اونٹ باندھنے کی ایک رسی بھی دیتے تھے تو وہ بھی لوں گا۔اور اگر تم سب مجھے چھوڑ کر چلے جاؤ اور مرتدین کے ساتھ جنگل کے درندے بھی مل جائیں تو میں اکیلا ان سب کے ساتھ جنگ کروں گا۔یہ عزم کا نمونہ ہے پھر کیا ہوا تم جانتے ہو؟ خدا تعالیٰ نے فتوحات کا ایک دروازہ کھول دیا۔یادرکھو جب خدا سے انسان ڈرتا ہے تو پھر مخلوق کا رعب اس کے دل پر اثر نہیں کر سکتا“۔منصب خلافت ص ۱۵۸،۵۷انوار العلوم جلد۲)