نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 126 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 126

۱۰۵ ” مجھے اگر خلیفہ بنایا ہے تو خدا نے بنایا ہے اور اپنے مصالح سے بنایا ہے۔خدا کے بنائے ہوئے خلیفہ کو کوئی طاقت معزول نہیں کرسکتی۔۔۔خدا تعالیٰ نے مجھے معزول کرنا ہوگا تو وہ مجھے موت دے دیگا۔تم اس معاملہ کو خدا کے حوالے کر دو۔تم معزولی کی طاقت نہیں رکھتے۔۔۔جھوٹا ہے وہ شخص جو کہتا ہے کہ ہم نے خلیفہ بنایا“۔۵۔پھر فرمایا:۔” خلیفہ اللہ ہی بناتا ہے۔میرے بعد بھی اللہ ہی بنائے گا۔۶۔اسی طرح آپ فرماتے ہیں:۔(الحکم ۲۱ جنوری ۱۹۱۴ء) (پیغام صلح ۲۴ فروری ۱۹۱۴ء ) خلیفہ بنانے کے کام کو اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔جیسا کہ اس نے حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت داؤد علیہ السلام کی خلافت اپنی طرف منسوب کی ہے اسی طرح آنحضرت ﷺ کے خلفاء کے تقرر کو اپنی طرف منسوب کیا ہے۔پس کیسے ظالم ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ لوگ خلیفہ بناتے ہیں۔ان کو شرم کرنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ کے کلام کی تکذیب نہیں کرنی چاہئے۔انسان بیچارہ ضعیف البنیان کیا طاقت اور کیا سکت رکھتا ہے کہ وہ دوسروں کو بڑا بنا سکے۔ان الفضل بیداللہ کسی کو بڑا بنا نا خدا کے ہاتھ میں ہے، کسی کے اختیار میں نہیں ہے۔انسان کا علم کمزور، اس کی طاقت اور قدرت محدود اور ضعیف۔طاقتور مقتدر ہستی کا کام ہے کہ کسی کو طاقت اقتدار عطا کرے اور عجیب بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تقر ر خلافت کسی انسان کے سپردنہیں کیا۔(ماخوذ از الفضل قادیان دارالامان ۱۰دسمبر ۱۹۱۳ء)