نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 323
سلطان آف آگادیس کا ۱۲ رکنی وفد ۲۵۰۰ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے جلسہ میں شامل ہوا۔دورہ افریقہ حضور نے جنوری فروری ۱۹۸۸ء میں مغربی افریقہ کا دورہ فرمایا جس میں گیمبیا، سیرالیون، لائبیریا، آئیوری کوسٹ، غانا اور نائیجیر یا شامل تھے۔۲۶ اگست تا ۲۸ ستمبر ۱۹۸۸ء میں حضور نے مشرقی افریقہ کا دورہ فرمایا۔یہ کسی خلیفہ مسیح کا مشرقی افریقہ کا پہلا دورہ تھا۔اس کے دوران حضور کینیا، یوگنڈا، تنزانیہ، ماریشس تشریف لے گئے۔ان دوروں میں بڑے وسیع پیمانہ پر دعوت الی اللہ کی تقریبات منعقد ہوئیں۔دانشوروں سے رابطہ ہوا۔صدران اور وزراء اعظم سے ملاقات ہوئی اور حضور نے ان ممالک کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لئے خصوصی مشورے دیئے۔۲۲ جنوری ۱۹۸۸ء کو حضور نے گیمبیا میں نصرت جہاں تنظیم نو کی تحریک کا اعلان کیا اور ہر پیشہ اور علم میں مہارت رکھنے والے افراد کو خدمت کے لئے بلایا۔آپ کے دور میں نصرت جہاں سکیم کے تحت ۱۴ مزید ہسپتال و کلینک اور ۹ سکول قائم ہوئے۔اس طرح کل ۱۲ افریقن ممالک میں ۳۷ ہسپتال اور ۳۴ سکول کام کر رہے ہیں۔سچائی علم عقل ، الہام ۴ جون ۱۹۸۷ء کو حضور نے سوئٹزر لینڈ کی ایک یونیورسٹی میں مندرجہ بالا موضوع پر لیکچر دیا جو بعد میں حضور کی عظیم الشان کتاب,Revelation" "Rationality, Knowledge and Truth کی بنیاد بنا۔یہ کتاب