نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 324
۱۹۹۸ء میں شائع ہوئی۔اور دنیا بھر کے دانشوروں سے خراج تحسین حاصل کر چکی ہے۔آپ نے فرمایا کہ یہ میری تمام زندگی کے تجربے اور علوم کا نچوڑ ہے۔جمعہ پڑھنے کی تحریک یکم جنوری ۱۹۸۸ء کو حضور نے یورپین ممالک کے احمدیوں کو جمعہ پڑھنے کی خاص تحریک فرمائی خواہ نوکری سے چھٹی لینی پڑے یا استعفیٰ دینا پڑے۔ایک اور موقع پر حضور نے فرمایا کہ ہر تیسرا جمعہ ہر قیمت پر پڑھنا چاہئے۔چنانچہ بیسیوں لوگوں نے نوکریوں کی قربانی دے کر بھی اس تحریک پر لبیک کہا مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے بہتر رزق کے سامان پیدا کر دئیے۔مباہلہ کا تاریخی چیلنج جماعت پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات کا جواب دیئے جانے کے باوجود دشمن ان پر اصرار کر رہا تھا اس لئے حضور نے جماعت کی دوسری صدی سے قبل ۲۷ مئی تا ۰ اجون ۱۹۸۸ء کے سلسلہ خطبات میں سارا پس منظر بیان کرنے کے بعد ۱۰ جون ۱۹۸۸ء کو تمام دنیا کے معاندین، مکفرین اور مکذبین کو مباہلہ یعنی آسمانی عدالت میں حاضری کا چیلنج دیا اور فرمایا کہ اگر دشمن اب بھی جھوٹے الزامات پر مصر ہے تو وہ اس عبارت پر دستخط کر دے کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت ہو اور وہ بچے کے حق میں نصرت کے نشان دکھائے۔یہ چیلنج کثرت سے تقسیم کیا گیا جس پر پاکستان میں بہت سی گرفتاریاں اور سزائیں عمل میں آئیں۔اس چیلنج کی زد سے بچنے کے لئے مخالفین نے بہت سے عذر تراشے۔ڈرامہ بازیاں کیں مگر ایک سال کے اندر اندر بہتوں کے حق میں خدا کی تقدیر غضب ظاہر