نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 304
۲۸۳ با برکت ثابت ہوئی۔سینکڑوں بیوت الذکر تعلیمی ادارے اور ہسپتال قائم ہوئے اور ان میں احمدی مبلغین ، اساتذہ اور ڈاکٹرز نے عظیم الشان خدمات سرانجام دیں۔حسن و جمال کے پیکر اور مسکراہٹوں کے اس سفیر کے بابرکت دور خلافت میں ہونے والی ترقیات اور آپ کے عظیم کارناموں کی چند جھلکیاں پیش ہیں۔فضل عمر فاؤنڈیشن حضرت خلیفہ اُسیح الثالث نے اپنے عہد خلافت میں جماعت کے سامنے جو تحریک میں فرما ئیں وہ غیر معمولی طور پر کامیاب ہوئیں اور جماعت کی ترقی کا باعث ہوئیں۔مثلاً آپ نے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی یاد میں فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک فرمائی۔یہ تحریک بہت کامیاب رہی۔جماعت نے تھوڑے سے عرصہ میں ہی دیگر جماعتی چندوں کے علاوہ ۳۴لاکھ روپیہ اس فنڈ میں پیش کر دیا۔یاد رہے کہ یہ فنڈ حضرت خلیفہ اسیح الثانی جاری کردہ کاموں کو ترقی دینے کے لئے قائم کیا گیا تھا۔تعلیم قرآن مجید حضور نے قرآن مجید پڑھنے اور پڑھانے کے لئے جو تحریک فرمائی وہ بھی بہت کامیاب رہی۔ہزاروں احمدی اپنے خرچ پر وقف عارضی کی تحریک میں حصہ لے کر لوگوں کو قرآن کریم کی تلقین کر رہے ہیں۔اس تحریک کا نتیجہ یہ ہے کہ جماعت کی دینی تعلیم کا اور اس کی تربیت کا انتظام ہو رہا ہے اور وہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔