نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 275
۲۵۴ ہوئے حضور نے ارشاد فرمایا:۔دیکھو ہمارے اوپر اللہ تعالیٰ کے اس قدر احسانات ہیں کہ اگر سجدوں میں ہمارے ناک گھس جائیں۔ہمارے ہاتھوں کی ہڈیاں گھس جائیں تب بھی ہم اس کے احسانات کا شکر ادا نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری موعود کی نسل میں ہمیں پیدا کیا ہے اور اس فخر کے لئے اس نے اپنے فضل سے ہمیں چن لیا ہے۔۔دنیا کے لوگوں کے لئے دنیا کے اور بہت سے کام پڑے ہوئے ہیں مگر ہماری زندگی تو کلیۂ دین کی خدمت اور اسلام کے احیاء کے لئے وقف ہونی چاہئے“۔(الفضل ۱۴ مارچ ۱۹۴۴ء) عورتوں کی تربیت کی تحریک سوانح فضل عمر جلد دوم کے آخر میں یہ ذکر ہے کہ حضرت فضل عمر عورتوں کی فلاح و بہبود اور معاشرہ میں ان کو صحیح مقام دلانے کے لئے کس طرح کوشاں رہے۔دعویٰ مصلح موعود کے بعد بھی اس فریضہ کی طرف بطور خاص توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔اگر تم پچاس فیصدی عورتوں کی اصلاح کرلو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گئی۔آگئی۔حضور کی اس توجہ کے نتیجہ میں لجنہ کے کاموں میں بھی غیر معمولی مستعدی اور چستی غرباء اور محتاجوں کی مدد کی تحریک اسلامی معاشرہ میں غریب اور محتاج انسانوں کی مدد اور ان کی خبر گیری کی طرف بطور خاص توجہ دلائی گئی ہے۔اس اسلامی حکم کی طرف توجہ دلاتے ہوئے آپ نے فرمایا:۔