نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 242 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 242

۲۲۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب صدر انجمن احمدیہ کا قیام فرمایا تو حضرت مولوی صاحب کو اس کا صدر مقرر فرمایا اور ساتھ یہ ارشاد فرمایا کہ:۔مولوی صاحب کی ایک رائے انجمن کی سورائے کے برابر مجھنی چاہئے“۔اسی طرح ایک موقع پر آپ کے بارہ میں حضور نے فرمایا کہ:۔( نورالدین) میرے ہر ایک امر میں میری اس طرح پیروی کرتے ہیں جیسے نبض کی حرکت تنفس کی حرکت کی پیروی کرتی ہے“۔(ترجمہ از عربی عبارت مندرجہ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ ص ۵۸۶) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت مولوی صاحب کو اپنا سب سے محبوب اور سب سے مخلص اور اعلیٰ درجہ کا صدیق دوست قرار دیا اور ان کی قربانیوں اور ان کے نمونہ کو قابل رشک قرار دیتے ہوئے یہ لکھا کہ:۔ہیں۔وہ اپنے اخلاص، محبت اور وفاداری میں میرے سب مریدوں میں اول نمبر پر (حمامة البشرى ترجمه از عربی ص ۶ اروحانی خزائن جلدے ) غیروں کی آراء امیر المومنین سید نا حضرت مغایہ امسح الاول مسلمہ طور پر اپنے علم وعرفان اور تقوی کے لحاظ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد سب سے بلند اور سب سے ممتاز مقام رکھتے تھے۔علم و معرفت کے بحر بیکراں اور ولایت و کرامت کی چلتی پھرتی تصویر، آپ کو دیکھ کر بزرگان سلف کے کارناموں کی یاد تازہ ہو جاتی تھی۔وہ لوگ بھی جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعویٰ ماموریت تسلیم کرنے میں عمر بھر تامل رہا۔آپ کو