نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 136 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 136

۱۱۵ تم نے اس کو نہ سمجھا اور اسے قائم نہ رکھا وہی دن تمہاری ہلاکت اور تباہی کا دن ہوگا۔لیکن اگر تم اس کی حقیقت کو سمجھے رہو گے اور اسے قائم رکھو گے تو پھر اگر ساری دنیا مل کر بھی تمہیں ہلاک کرنا چاہے گی تو نہیں کر سکے گی اور تمہارے مقابلہ میں بالکل نا کام و نامرادر ہے گی“۔(درس القرآن مطبوعه ۱۹۲۱ء) نیز فرمایا:۔کہ ملائکہ سے فیوض حاصل کرنے کا ایک یہ بھی طریق ہے کہ اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ خلفاء سے مخلصانہ تعلق قائم رکھا جائے اور ان کی اطاعت کی جائے۔چنانچہ اس جگہ طالوت کے انتخاب میں خدائی ہاتھ کا ثبوت یہی پیش کیا گیا ہے کہ تمہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے نئے دل ملیں گے جن میں سکینت کا نزول ہوگا اور خدا تعالیٰ کے ملائکہ ان دلوں کو اٹھائے ہوئے ہوں گے۔گویا طالوت کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کے نتیجہ میں تم میں ایک تغیر عظیم واقع ہو جائے گا۔تمہاری ہمتیں بلند ہو جائیں گی۔تمہارے ایمان اور یقین میں اضافہ ہو جائے گا۔ملائکہ تمہاری تائید کے لئے کھڑے ہو جائیں گے اور تمہارے دلوں میں استقامت اور قربانی کی روح پھونکتے رہیں گے۔پس سچے خلفاء سے تعلق رکھنا۔ملائکہ سے تعلق پیدا کر دیتا ہے اور انسان کو انوار الہیہ کا مہبط بنادیتا ہے“۔(تفسیر کبیر جلد دوم ص ۵۶۱) حضرت خلیفہ اصیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:۔جس طرح وہی شاخ پھل لاسکتی ہے جو درخت کے ساتھ ہو۔وہ کئی ہوئی شاخ پھل نہیں پیدا کر سکتی جو درخت سے جدا ہو۔اس طرح وہی شخص سلسلہ کا مفید کام کر سکتا ہے جو اپنے آپ کو وابستہ نہ رکھے تو خواہ وہ دنیا بھر کے علوم جانتا ہو وہ اتنا بھی کام نہیں کر سکے گا جتنا بکری کا بکر وٹا“۔