نصاب وقف نو — Page 81
81 کھانے کے آداب 28 - ہاتھ دھو کر صاف کر کے کھانے کے لئے آئیں۔اگر کھانے کے رومال موجود ہوں تو مناسب طریقے پر جھولی میں پھیلا لیں تا کہ شوربے کے ممکنہ قطرے یا کوئی اور کھانے کی چیز آپکے کپڑوں پر نہ گرے۔28۔کھانا شروع کرنے سے پہلے بسم الله عَلَى بَرَكَةِ اللهِ۔( اللہ تعالی کے نام اور اس کی برکت کے ساتھ شروع کرتا ہوں ) پڑھیں۔28۔دائیں ہاتھ سے کھانا شروع کریں اور پورا ہا تھ کھانے میں نہ ڈالیں۔-28 کھانے کا نوالہ چھوٹا لیں۔منہ بند رکھ کر آہستہ آہستہ مگر اچھی طرح چبا کر کھائیں اور کھانا چبانے کی آواز پیدا نہ ہو۔- 20 منہ میں نوالہ ڈالتے ہوئے منہ بہت زیادہ نہ کھولیں۔پلیٹ میں کھانا ڈالتے ہوئے اپنے سامنے سے ہی اپنی پلیٹ میں ڈالیں نہ کہ اپنی پسند کی چیز مثلاً بوٹیاں وغیرہ چن چن کر ڈالنا شروع کر دیں۔ابتدا میں تھوڑا کھانا پلیٹ میں ڈالیں۔پلیٹ کو بھر نہ لیں۔اگر ضرورت ہو تو مزید لے سکتے ہیں۔پلیٹ میں کھانا اتنا ہی ڈالیں جتنا آپ کھا سکتے ہیں۔پلیٹ میں کھانا باقی نہ بچا ئیں بلکہ پلیٹ صاف کریں۔- اگر کھانا مقدار میں کم ہو تو دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے مناسب مقدار میں کھانا لیں