نصاب وقف نو — Page 93
93 کے بازوان کے لئے پھیلا دے اور دل سے ان کے ساتھ محبت کر اور ہمیشہ اللہ کے حضور یہ دعا کرتارہ کہ اے میرے خدا چونکہ میرے والدین نے بچپن میں میری تربیت کی ہے اس لئے ان پر خاص رحم فرما۔والدین کی خدمت اور اطاعت بچوں کا فرض ہے نہ صرف ظاہری اطاعت کرے بلکہ محبت اور خلوص کے ساتھ ان کے لئے رات دن دعا کرنا بھی بچوں پر واجب ہے والدین کے دل کو خوش رکھنا بچوں کی اولین ذمہ داری ہے۔H والدین کی دعائیں بچوں کے حق میں بہت جلد پوری ہوتی ہیں والدین کی اپنی ا ولاد سے محبت عطیہ خداوندی ہے۔ماں باپ کے دل سے سوائے انتہائی مجبوری کے بددعا نہیں نکل سکتی۔پس والدین کی بد دعا سے ڈرنا چاہئے اور ان کی دعائیں حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ یہ انسان کے مستقبل کو بہتر بنا دینے والی چیز ہے۔چنانچہ ماں باپ کی دعائیں حاصل کرنے کے لئے بہت آسان راستہ یہ ہے کہ آپ والدین کی اطاعت کریں ان کی خدمت کریں اور ان سے محبت کریں۔☆☆۔۔۔۔۔_ *