نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 87 of 111

نصاب وقف نو — Page 87

87 کسی کی کتابیں ، خطوط اور کا غذات اسکی اجازت کے بغیر نہ پڑھیں۔28 ایک نوٹ بک اپنے پاس رکھیں جس میں کارآمد اور مفید باتیں نوٹ کر لیا کریں اپنی کلاس میں یا کسی بھی جگہ لیکچر یا خطاب خاموشی اور توجہ سے سنیں۔تحریر صاف اور خوشخط لکھنے کی کوشش کریں۔تا کہ آسانی سے پڑھی جاسکے اور سطریں سیدھی رکھیں۔کتابوں اور کاپیوں کو بے جا لکیروں اور دھبوں سے خراب مت کریں۔والدین کو چاہیے کہ اگر ہو سکے تو اپنے ہر بچے کو کتابیں اور کھلونے وغیرہ رکھنے کے لئے ایک الماری یا بکس دیں۔اور کبھی کبھی جائزہ لیتے رہیں کہ اس میں کوئی نا مناسب یا چوری کی چیز تو نہیں۔2 امتحان میں نقل کبھی نہ کریں۔کیونکہ یہ چوری اور دھوکہ ہے۔۔جس بات کا علم نہ ہوا سے استاد سے یا کسی اور سے پوچھنے میں نہ جھجھکیں۔۔اپنے سکول سے بلا اشد مجبوری کے غیر حاضر نہ ہوں۔اور غیر حاضر ہونے کی صورت میں رخصت ضرور حاصل کریں۔۔اگر آپ کے شہر میں لائبریری ہے تو آپ کو اُسکا ممبر بننا چاہیے۔- اگر کوئی سکول کا کام گھر آ کر نہ کرے تو وہ کم درجہ کا طالب علم ہے۔اگر کوئی صرف سکول ہی کا کام گھر پر آ کر کرے تو وہ متوسط درجہ کا طالب علم ہے۔28 اگر کوئی سکول کا کام گھر پر کرنے کے علاوہ زائد مطالعہ بھی کرتا ہے تو وہ لائق طالب علم ہے۔اپنی کتابیں چھوٹے بچوں کے ہاتھ میں نہ دیں اور اگر وہ ضد کریں تو ان کیلئے •