نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 85 of 111

نصاب وقف نو — Page 85

85 20 مجلس میں کسی کے عیوب نہ بتا ئیں اور نہ ہی اپنے عیوب سے پردہ اٹھایا جائے۔اگر مجلس میں کسی پر ناحق تہمت لگائی جارہی ہو تو اس کا واجبی جواب دینا چاہیے۔مجلس میں اللہ کا اور نیک باتوں کا ذکر ضرور کیا جائے۔۔H - مجلس میں شگفتہ مزاجی اور ہلکا پھلکا مزاح بھی اختیار کیا جائے تاکہ لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ ہو۔2 مجلس میں جب ایک مسئلہ طے ہو جائے تب دوسرا مسئلہ پیش کیا جائے۔28 مجلس سے بلا عذر و مجبوری اٹھ کر نہ جائیں کیونکہ ایسا شخص بسا اوقات فیض سے محروم رہ جاتا ہے۔۔اگر مجلس سے باہر جانا ہو تو صدر مجلس سے اجازت لیکر جائیں۔مجلس میں اگر کوئی چیز تقسیم کرنی ہو تو دائیں طرف سے تقسیم کرنا شروع کریں۔- مجلس میں ڈکار لینے ، جمائیاں لینے ، اونگھنے اور ریح خارج کرنے سے پر ہیز کریں اور اگر کسی سے ایسی حرکت سرزد ہو جائے تو اس پر نہ بنیں۔28 مجلس میں ہمیشہ معزز جگہ بیٹھنے کی کوشش نہ کریں۔2 مجلس میں جاتے ہوئے خیال رکھیں کہ آپ نے صاف ستھرا لباس پہنا ہو۔- ایسی مجالس میں شوق سے شامل ہوں جن میں بزرگوں اور نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے کی توفیق ملے۔ایسی مجالس جہاں اللہ کی آیات اور احکامات کا انکار اور استہزاء کیا جارہا ہو وہاں نہ بیٹھیں یہاں تک کہ وہ لوگ کسی دوسری بات میں مشغول ہو جائیں۔☆۔۔۔۔۔۔_ _ ☆