نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 84 of 111

نصاب وقف نو — Page 84

84 مجلس کے آداب + 28 مجلس میں داخل ہوتے ہوئے اور اٹھ کر جاتے ہوئے السلام علیکم کہیں۔28 اگر مجلس میں بیٹھنے کی جگہ کشادہ ہو تو کھل کر بیٹھنا چاہیے۔لیکن ضرورت کے وقت سمٹ کر دوسروں کو جگہ دی جائے۔28 مجلس میں کسی شخص کو اٹھا کر خود اس کی جگہ نہیں بیٹھنا چاہیے۔-28 مجلس میں جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں۔لوگوں کے کندھوں پر سے پھلانگ " کر آگے جگہ لینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔اور نہ ہی دو آدمیوں کے درمیان جگہ بنا کر خود بیٹھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔-28 مجلس میں لہسن، پیاز یا کوئی بد بودار چیز کھا کر نہ جائیں۔-28 اگر ذمہ دار افراد کی طرف سے کسی کو مجلس میں سے چلے جانے کے لیے کہا جائے تو برا منائے بغیر اطاعت اور فرمابرداری کرتے ہوئے اسے اٹھ کر چلے جانا چاہیے۔اگر کوئی شخص مجلس میں سے اٹھ کر جائے اور پھر واپس آئے تو وہ اپنی جگہ کا زیادہ حق دار ہے اور اٹھ کر جانے والے کو چاہیے کہ اپنی جگہ کی نشانی کے طور پر کوئی رومال وغیرہ وہاں رکھ جائے تاکہ دوسروں کو اندازہ ہو سکے کہ اس نے واپس آنا ہے۔مجلس میں سرگوشی نہ کی جائے اگر ضرورت ہو تو اجازت لے کر الگ ہوکر۔26 دو شخص آپس میں بات کر سکتے ہیں۔مجلس میں مقرر یا بات کرنے والے کی بات خاموشی اور غور سے سنیں اور قطع کلامی نہ کریں۔ہوٹنگ کرنا ٹھیک نہیں۔28 مجلس میں کثرت سوال سے بچیں نیز لغو سوال بھی نہ کیے جائیں۔A