نصاب وقف نو — Page 76
76 نماز ادا کرتے ہوئے کسی چیز کا سہارا لینا منع ہے اور نہ ہی ایک پاؤں پر زور دے کر کھڑا ہونا چاہیے۔نماز ہمیشہ چستی اور توجہ سے ادا کریں سستی اور کاہلی سے نہیں۔28 باجماعت نماز ادا کرتے ہوئے امام کی حرکت سے پہلے کوئی حرکت نہ کریں بلکہ امام کی مکمل پیروی کریں۔28۔نماز سے فارغ ہونے کے بعد فوراً نہیں اٹھنا چاہیے بلکہ کچھ وقت ذکر الہی میں گزاریں۔28 اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہوتو اسکے پاس شور کرنا یا اونچی آواز میں باتیں کرنا منع ہے۔نماز مقررہ وقت پر ادا کریں۔نماز جمعہ سے قبل خطبہ خاموشی سے سنیں اگر کسی کو خاموش کروانا ہو تو بھی اشارہ کے ساتھ خاموش کرائیں۔خطبہ کے دوران تنکوں اور کنکریوں سے بھی نہ کھیلیں کیونکہ خطبہ بھی نماز جمعہ کا حصہ ہی ہوتا ہے۔_ ☆