نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 74 of 111

نصاب وقف نو — Page 74

74 بلکہ جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں۔2 مسجد میں اللہ کا نام لینے اور اسکی عبادت کرنے سے کسی کو منع نہیں کرنا چاہیے۔مسجد میں جوتے مقررہ جگہ پر رکھیں۔نماز پڑھنے کی جگہ پر جوتے پہن کر نہ پھریں۔28 مسجد سے نکلتے وقت السلام علیکم کہیں پہلے بایاں پاؤں باہر رکھیں مگر جوتا دائیں پاؤں میں پہلے پہنیں اور یہ دعا پڑھیں۔بِسمِ اللهِ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللهِ اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحُ لِى أَبْوَابَ فَضْلِكَ۔(اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں برکتیں اور رحمتیں ہوں اللہ کے رسول پر۔اے اللہ میرے گناہوں کو بخش دے اور میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے)۔جو لوگ چھوٹے بچوں کو مسجد لیکر جاتے نہیں چاہیے کہ وہ انہیں اپنے پاس بٹھا ئیں اور کنٹرول میں رکھیں تا کہ دوسروں کی عبادت میں خلل نہ پڑے۔☆۔_