نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 73 of 111

نصاب وقف نو — Page 73

73 - مسجد کے آداب مسجد میں پاک صاف ہوکر ، صاف ستھرالباس پہن کر جانا چاہیے۔مسجد میں داخل ہوتے ہوئے پہلے دایاں پاؤں اندر رکھیں اور مسجد میں داخل ہونے کی دعا پڑھیں۔اللهِ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلى رَسُولِ اللهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحُ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ۔اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں برکتیں اور رحمتیں ہوں اللہ کے رسول پر۔اے اللہ میرے گناہوں کو بخش دے اور میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے) _ مسجد میں داخل ہو کر حاضرین کو مناسب آواز میں السلام علیکم کہیں۔26 مسجد میں پہنچنے کے بعد اگر وقت ہو تو دو نفل تحیۃ المسجد کے ادا کریں۔28۔لہسن ، پیاز ، مولی یا کوئی اور بد بودار چیز کھا کر مسجد میں نہ جائیں۔مسجد میں تھوکنا ، ناک صاف کرنا یا ایسی حرکت کرنا جو صفائی کے خلاف ہو منع ہے۔۔مسجد کو ہر قسم کی گندگی سے پاک صاف اور خوشبو دار رکھیں۔مسجد میں حلقے بنا کرمت بیٹھیں ،مسجد میں خاموشی سے ذکر الہی کرتے رہیں اور غیر دینی باتیں کرنے سے گریز کریں۔نیز جب کوئی بات کرنی ہو تو آہستہ سے کریں تا کہ دوسروں کی عبادت میں خلل نہ پڑے۔نماز پڑھنے والوں کے آگے سے گزرنا سخت منع ہے۔28 - مسجد میں داخل ہونے کے بعد پہلے اگلی صفیں پر کریں۔اگر آپ بعد میں آئے ہیں تو لوگوں کے سروں اور کندھوں پر سے پھلانگتے ہوئے آگے جانے کی کوشش نہ کریں