نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 66 of 111

نصاب وقف نو — Page 66

66 میں اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے ، شروع کرتا ہوں۔(اے محمد ) کیا تمہیں معلوم نہیں کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا۔کیا ان کے منصوبہ کو باطل نہیں کر دیا۔اور اسکے بعد ان پر جھنڈ کے جھنڈ پرندے بھیجے۔جو ان کو سخت قسم کے پتھروں پر مارتے تھے۔سو اس کے نتیجہ میں اس نے انہیں ایسے بھوسے کی طرح کر دیا جسے جانوروں نے کھا لیا ہو۔سورة الكوثر ( یہ سورۃ مکی ہے اور بسم اللہ سمیت اسکی چار آیات ہیں) بسم اللهِ الرَّحمن الرَّحِيم۔إِنَّا أَعْطَيْنكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ۔میں اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے ، شروع کرتا ہوں۔(اے نبی !) یقینا ہم نے تجھے کوثر عطا کیا۔سو تو اپنے رب کی عبادت کر اور اس کی خاطر قربانیاں کر اور یقین رکھ کہ تیرا مخالف ہی نرنیہ اولاد سے محروم ثابت ہوگا۔سورۃ الاخلاص (یہ سورۃ مکی ہے اور بسم اللہ سمیت اسکی پانچ آیات ہیں ) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ۔لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُواً أَحَدٌ۔میں اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے، شروع کرتا ہوں۔تو کہنہ کہ اللہ ایک ہے اللہ بے نیاز ہے نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا اور اسکا کوئی ہمسر نہیں۔سورۃ الفلق (یہ سورۃ مدنی ہے اور بسم اللہ سمیت اسکی چھ آیات ہیں)