نصاب وقف نو — Page 61
61 دعائے جنازہ اَللّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيْنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وِ غِائِبِنَا وَ صَغِيْرِنَا وَ كَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَانْشَاَ۔اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَاحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الإيمان۔اللَّهُمَّ لَا تَحْر مُنَا أَجْرَهُ وَلَا تَفْتِنا بَعْدَهُ۔اے اللہ ہمارے زندوں کو اور جو فوت ہو گئے ہیں اور جو حاضر ہیں اور جو موجود نہیں اور ہمارے چھوٹوں کو اور بڑوں کو اور ہمارے مردوں کو اور عورتوں کو بخش دے۔اے اللہ جسے تو ہم میں سے زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ۔اور جسے تو ہم میں سے وفات دے اسکو ایمان کے ساتھ وفات دے۔اے اللہ اس کے اجر و ثواب سے ہمیں محروم نہ رکھنا اور اسکے بعد ہمیں کسی فتنہ میں نہ ڈالنا۔- اگر کسی نابالغ بچے کا جنازہ ہو تو یہ دعا پڑھی جائے۔- اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطاوَّذُخُرّ اوَّاجُرَاوَ شَافِعاً وَ مُشَفَعًا۔اے اللہ اسکو ہمارے فائدہ کیلئے پہلے جانیوالا اور ہمارے آرام کا ذریعہ بنا اور موجب ثواب بنا یہ ہماری سفارش کرنے والا ہو اور اسکی سفارش قبول ہونے والی ہو۔- - اگر کسی نابالغ بچی کا جنازہ ہو تو یہ دعا پڑھی جائے۔اللَّهُمَّ اجْعَلُهَا لَنَا فَرَطَاوَّ ذُخْرٌ أَوَّأَجْرَاوَ شَافِعَةً وَّ مُشَفَعَةٌ۔اے اللہ اسکو ہمارے فائدہ کیلئے پہلے جانیوالی اور ہمارے آرام کا ذریعہ بنا اور موجب ثواب بنا۔یہ ہماری سفارش کرنے والی ہو اور اسکی سفارش قبول ہونے والی ہو۔