نصاب وقف نو — Page 60
جس دن حساب ہونے لگے۔60 اس کے بعد السلام علیکم و رحمہ اللہ۔( تم پر سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو ) کہہ کر پہلے دائیں طرف اور پھر بائیں طرف منہ کر کے سلام پھر ہیں۔نوٹ: وتر تین رکعت ہوتے ہیں۔تیسری رکعت میں رکوع کے بعد قیام میں دعائے قنوت بھی پڑھی جاتی ہے۔دعائے قنوت اَللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِينُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ وَنَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ۔اَللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُوَالَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُوَنَرْجُو رَحْمَتَكَ وَنَخْشَى عَذَابَكَ إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكُفَّارِ مُلْحِقِّ۔اے اللہ ہم تجھی سے مدد چاہتے ہیں اور تجھی سے بخشش چاہتے ہیں اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں نیز تجھ پر تو کل کرتے ہیں، اور تیری اچھائی کیساتھ ثناء کرتے ہیں اور تیرا شکر کرتے ہیں اور تیرا انکار نہیں کرتے اور تیرے نافرمان کو الگ کرتے ہیں اور چھوڑتے ہیں ، اے اللہ ! ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے اور تیری طرف دوڑتے ہیں اور خدمت کے لئے حاضر ہوتے ہیں، تیری رحمت کے امید وار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔