نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 26 of 111

نصاب وقف نو — Page 26

26 ہوتا ہے۔عِدَةُ الْمُؤْمِنِ كَاخُذِ الكَفْ - مومن کا وعدہ ایسا ہوتا ہے جیسے کوئی چیز ہاتھ میں دے دی جائے۔لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا۔جو ہمیں دھوکا دے اس کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔سَيِّدُ الْقَوْمِ خَادِمُهُمْ۔قوم کا سردار قوم کا خادم ہوتا ہے۔لا يَشْكُرُ الله مَن لا يَشْكُرُ النَّاسَ - جو بندوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔- اذان کے بعد کی دعا یا دکریں اور اذان سننے پر یہ دعا پڑھنے کی عادت ڈالیں۔اللہ تعالیٰ کی یہ صفات مع ترجمہ یاد کر کے ان کے مطابق دعا بھی کریں۔اَلْعَلِيْمُ۔اَلشَّهِيدُ۔اَلْكَبِيرُ الْعَلِيُّ النَّصِيرُ۔۔سیرت پیارے آقا حضرت مسیح موعود کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسیح موعود مقرر ہونے تک کی زندگی کا مطالعہ کریں۔حضرت لوط علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے نبی تھے۔انکے حالات زندگی کا مطالعہ کریں۔12 تا 13 سال کی عمر کے لئے - قرآن کریم کا پہلا نصف پارہ با تر جمہ مکمل کریں۔- اس سال اگر ہو سکے تو دس روزے رکھیں۔پہلی ششماہی درج ذیل قرآنی حصہ۔احادیث۔دعا ئیں۔صفات باری تعالٰی نظم اور آداب یاد کریں۔