نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 12 of 111

نصاب وقف نو — Page 12

12 انکے پانچویں خلیفہ ہیں۔حضرت مسیح موعود کے پہلے دو خلفاء کے نام یاد کروائیں۔حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب۔28۔دوسرے دو خلفاء کے نام یاد کروائیں۔حضرت مرزا ناصر احمد صاحب۔حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ تعالیٰ۔حضرت مسیح موعود اور ان کے خلفاء کی تصاویر کی پہچان کروائیں۔بچے کو اسے پیدا کرنے والی ہستی کا پتہ دیں اسے بتائیں کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔یہ جو آسمان پر پیارا سا چاند ہے یہ اللہ نے بنایا ہے۔یہ رات کے وقت آسمان پر چمکنے والے ستارے اللہ نے بنائے ہیں۔بچے کے ہاتھ میں کوئی پھل آم کیلا وغیرہ ہوتو اسے بتائیں کہ یہ جو اس کے ہاتھ میں پھل ہے اللہ نے پیدا کیا ہے۔یہ سب کچھ اللہ نے ہمارے واسطے اس لئے تسخیر کیا ہے کہ وہ ہمیں بہت پیار کرتا ہے۔اس قسم کی موٹی موٹی باتوں سے بچوں کو متعارف کروائیں تا کہ ان کا تجنس جاگے اور وہ رفتہ رفتہ تربیت کی سیڑھیاں طے کر لیں۔بچے کے ہر سوال کا مناسب اور صحیح جواب دینے کی کوشش کریں۔نوٹ: اس سال قاعدہ یسرنا القرآن کا پہلا حصہ یعنی چھوٹا قاعدہ مکمل ہو جانا چاہیے۔پہلی ششماہی 4 تا 5 سال کی عمر کیلئے اس سال قاعدہ میسر نا القرآن مکمل کروائیں، نماز سادہ بھی مکمل کروائیں۔نمازوں کے نام اور اوقات یاد کروائیں۔