نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 102 of 111

نصاب وقف نو — Page 102

102 -1 سچائی -1 پانچ بنیادی اخلاق 2- نرم اور پاک زبان کا استعمال۔_3 _5 وسعت حوصلہ۔دوسروں کی تکلیف کا احساس اور اسے دور کرنا۔مضبوط عزم و ہمت۔" آج کی جماعت احمد یہ اگر ان پانچ اخلاق پر قائم ہو جائے اور مضبوطی کے ساتھ قائم ہو جائے اور ان کی اولادوں کے متعلق بھی یہ یقین ہو جائے کہ یہ بھی آئندہ انہیں اخلاق کی نگران اور محافظ بنی رہیں گی اور ان اخلاق کی روشنی دوسروں تک پھیلاتی رہیں گی اور پہنچاتی رہیں گی تو پھر میں یقین رکھتا ہوں کہ ہم امن کی حالت میں اپنی جان دے سکتے ہیں۔سکون کے ساتھ اپنی جان جان آفرین کے سپرد کر سکتے ہیں۔اور یقین رکھ سکتے ہیں کہ جو عظیم الشان کام ہمارے سپرد کئے تھے، ہم نے جہاں تک ہمیں توفیق ملی ان کو سر انجام دیا۔“ خطبہ جمعہ فرمودہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع" - مورخہ 24 نومبر 1989ء)