نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 99 of 111

نصاب وقف نو — Page 99

99 آداب علم يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ (سورة المجادله : 2 ) اللہ ان کو جو مومن ہیں اور علم حقیقی رکھنے والے ہیں درجات میں بڑھادے گا۔حضرت رسول کریم ﷺ نے علم حاصل کرنے والے کا درجہ جہاد کرنے والے کے درجہ کے برابر بیان فرمایا ہے۔2 - علم حاصل کرنا چاہئے خواہ علم کے حصول کے لئے مشکل سفر اختیار کرنا پڑے أطْلُبُوا الْعِلْمَ وَلَوْ كَانَ بالصين علم حاصل کرو خواہ چین سے ملے۔-H H علم ایک ایسا خزانہ ہے جس کو فنا نہیں۔علم کے حصول کے لئے شوق بہت ضروری ہے۔علم کا شوق کبھی ختم نہیں ہوتا اور علم کا طالب کبھی سیر نہیں ہوتا۔H الْحِكْمَةُ ضَالَّةُ المُؤْمِنِ۔حکمت مومن کا گم شدہ مال ہے یہاں سے ملے غنیمت جان کر سیکھ لے۔۔حضرت رسول کریم ﷺ نے فرمایا أطلبُوا الْعِلْمَ مِنَ الْمَهْدِ إِلَى اللَّحْدِ۔ماں کی گود سے لے کر قبر تک علم حاصل کرو۔28 - علم حاصل کرنے کے لئے محنت شرط ہے۔اور علم کے لئے سیکھنا ضروری ہے علم کے لئے مطالعہ کی عادت بہت ضروری ہے۔-28 علم کے حصول کے لئے خدا کا خوف دل میں ہونا چاہیے۔نیز یہ کہ علم تدریجاً