نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 97 of 111

نصاب وقف نو — Page 97

97 اگر کوئی آپ سے عاریہ چیز وصول کرے اور وقت پر واپس نہ کر سکے تو اسے حسب حالات کچھ گنجائش دینی چاہیے۔-28 کسی کو چیز دیتے وقت اس چیز کی خوبیاں خواہ مخواہ بڑھا چڑھا کر نہ بیان کریں بلکہ صاف اور واضح رویہ اختیار کریں اگر کوئی نقائص ہیں تو وہ ضرور بیان کریں۔اگر کسی سے قرض لیا ہے تو قرض کی ادائیگی میں ستی نہیں کرنی چاہیے۔-28۔حضرت نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ بچے امین تاجر کو نبیوں ، صدیقوں اور ، شہیدوں کی رفاقت نصیب ہوگی۔چنانچہ نبیوں صدیقوں اور شہیدوں کی رفاقت حاصل کرنے کا بہترین راستہ یہی ہے کہ لین دین کے معاملات میں بیچ سے کام لیں اور امانت کا حق ادا کریں۔"۔*۔۔۔۔۔۔۔