نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 96 of 111

نصاب وقف نو — Page 96

13 96 98 آداب لین دین اَوْفُوا الْكَيْلَ إِذَا كِلْتُمْ وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَأْوِيلاً۔یعنی جب تم کسی کو ماپ کر دینے لگو تو ماپ پورا دیا کرو اور جب تو ل کر دو تو سیدھے ترازو کے ساتھ تول کر دیا کرو یہ بات سب سے بہتر اور انجام کے لحاظ سے سب سے اچھی ہے۔(بنی اسرائیل : 36)۔اگر آپ کسی کو کوئی چیز دیں یا لیں تو بڑے معاملات میں تحریری معاہدہ کر لینا بہت عمدہ بات ہے اور اس تحریر کو سنبھال کر رکھنا معاہدہ کرنے والوں کا فرض ہے۔وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ۔وَإِذَا كَالُو هُم اَووَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ۔سودہ سلف میں وزن کم کر کے دینے والوں کے لئے ہلاکت ہے۔وہ لوگ جو تول کر لیتے ہیں تو پورا لیتے ہیں اور جب دوسروں کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو پھر وزن میں کمی کر دیتے ہیں۔(المطففین: 1 3) تا -28 جب آپ کسی سے کوئی چیز لیں تو آپ میں اس کے لئے شکر گزاری کے جذبات پیدا ہونے چاہئیں جنہیں جزاکم اللہ کے الفاظ کی ادئیگی سے ظاہر کریں۔28 اگر عاریہ کوئی چیز لی گئی ہو تو وقت پر واپس کریں۔کوشش کریں جس حالت میں لی ہو اس سے کچھ بہتر یا کم از کم اسی حالت میں واپس کریں۔- اگر کسی کو کوئی چیز دیں تو اس میں خدمت خلق کا پہلو نمایاں ہونا چاہئے اور اس پہلو سے کبھی بھی اپنا احسان نہ جتائیں۔