نصاب وقف نو — Page 65
65 کر رہے تھے۔اللہ انہیں اس جنسی کی سزا دے گا اور انہیں اپنی سرکشیوں میں بہکتے ہوئے چھوڑ دے گا۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت چھوڑ کر گمراہی اختیار کرلی (جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ نہ تو انہیں دنیاوی فائدہ پہنچا اور نہ انہوں نے ہدایت پائی۔چند سورتیں بمع ترجمہ سورة العصر ( یہ سورۃ مکی ہے اور بسم اللہ سمیت اسکی چار آیات ہیں ) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَالْعَصْرِ۔إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَتَواصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرَ۔میں اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے ، شروع کرتا ہوں۔میں محمد کے زمانے کو شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں کہ یقینا انسان ہمیشہ ہی گھاٹے میں رہتا ہے۔مگر وہ لوگ جو ایمان لے آئے اور پھر انہوں نے مناسب حال عمل کئے اور آپس میں ایک دوسرے کو حق اور صبر کی تلقین کرتے رہے اور ایسے لوگ کبھی بھی گھاٹے میں نہیں پڑ سکتے )۔سورة الفيل ( یہ سورۃ مکی ہے اور بسم اللہ سمیت اسکی چھ آیات ہیں ) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الَمْ تَرَكَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحب الفيل۔اَلَم يَجْعَلُ كَيْدَهُمُ فِى تَضْلِيلٍ وَاَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا اَبَا بِيْلَ تَرْمِيْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سجيل۔فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفِ مَّاكُولٍ۔