نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 64 of 111

نصاب وقف نو — Page 64

64 ہوں۔یہی کامل کتاب ہے اس میں کوئی شک نہیں ہمتقیوں کو ہدایت دینے والی ہے۔جو غیب پر ایمان لاتے اور نماز کو قائم رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہتے ہیں۔اور جو تجھ پر نازل کیا گیا ہے یا جو تجھ سے پہلے نازل کیا گیا تھا اس پر ایمان لاتے ہیں اور آئندہ ہونے والی (موعود باتوں ) پر بھی یقین رکھتے ہیں۔یہ لوگ یقیناً اس ہدایت پر قائم ہیں جو ان کے رب کی طرف سے آئی ہے اور یہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں۔ایسے لوگ جنہوں نے کفر کیا تیر انکو ڈرانا یا نہ ڈرانا ان کے - لئے یکساں ہے۔یقینا وہ ایمان نہیں لائیں گے۔اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے یقینا اللہ ان کانوں پر مہر لگادی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے اور ان کے لئے ایک بڑا عذاب مقدر ہے۔اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان لاتے ہیں حالانکہ وہ ہرگز ایمان نہیں لاتے۔وہ اللہ کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں دھو کہ دینا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے سوا کسی کو دھوکہ نہیں دیتے اور وہ سمجھتے نہیں۔ان کے دلوں میں ایک بیماری تھی پھر اللہ نے ان کی بیماری کو بڑھا دیا اور انہیں ایک درد ناک عذاب پہنچ رہا ہے کیونکہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے۔اور جب ان سے کہا جائے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو وہ کہتے ہیں ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں۔سنو! یہی لوگ یقیناً فساد کرنے والے ہیں مگر وہ سمجھتے نہیں۔اور جب انہیں کہا جائے کہ ایمان لاؤ جس طرح دوسرے لوگ ایمان لائے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم اس طرح ایمان لائیں جس طرح بیوقوف ایمان لائے ہیں۔سنو! وہ خود ہی بیوقوف ہیں مگر جانتے نہیں۔اور جب ان لوگوں سے ملیں جو ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان لائے ہیں اور جب وہ اپنے سرغنوں سے علیحدگی میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم یقینا تمہارے ساتھ ہیں ہم تو ان سے صرف جنسی