نصائح مبلغین

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 28 of 30

نصائح مبلغین — Page 28

28 ٹھہراتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر خاص توجہ کرتا ہے اور جس پر اللہ تعالیٰ کی توجہ ہو وہ کیوں فرمانبردار نہ بنے گا۔پانچواں ذریعہ : حصول تقویٰ کا استخارہ ہے۔یعنی ہر روز اپنے کاموں کے لئے استخارہ کرے اور اپنے مولیٰ سے دعا کرے کہ جو کام نیک اور تیری مرضی کے مطابق ہیں ان کی توفیق عطا ہو۔اور جو تیری مرضی کے موافق نہیں ان سے مجھے ہٹالے۔اگر ہر روز ایسا نہ کر سکے تو ہفتہ میں ایک بار تو ضرور ہی کرے۔چھٹا ذریعہ: یہ کہ دعاؤں میں لگا ر ہے۔جو شخص اپنے اللہ سے دعا کرتار ہے اللہ اسے اپنی رضامندی کی راہیں دکھاتا ہے اور گمراہ ہونے سے بچاتا ہے۔ساتواں ذریعہ: لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابراہیم : ۸) سے ظاہر ہے کہ جس نعمت باری تعالیٰ پر ہم شکر کریں گے وہ بڑھ بڑھ کر دی جائے گی۔پس انسان اگر کوئی نیکی کرے تو اسے چاہئے کہ بہت بہت شکر بجالائے تاکہ اور نیکیوں کی توفیق ملے اور وہ متقی بن جائے۔آٹھواں ذریعہ: سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ پڑھتا رہے۔اس میں یہ سر ہے کہ جو کسی کی تعریف کرے وہ ممدوح چاہتا ہے کہ یہ بھی ایسا ہی بن جائے۔نبی کریم صلی ا یہ تم نے لا إله إلا الله پر زور دیا ہے۔اللہ تعالیٰ کو وحدہ لاشریک ثابت کیا تو خدا نے فرمایا اے نبی ! ہم نے تجھے بھی دنیا میں فرد بنادیا۔جو اللہ اکبر کہہ کے خدا کی دل و جان اور اپنے عمل سے بڑائی بیان کرے اسے اللہ بڑا بنادے گا۔اور جواس کی تسبیح کرے گا خدا اسے پاک بنادیگا۔اور جو اس کا حامد بنے گا وہ محمود ہو جائے گا۔نواں ذریعہ : نمازوں سے اپنی اصلاح کرے۔کیونکہ فرماتا ہے۔اِنَّ الصَّلوةَ