حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘

by Other Authors

Page 15 of 26

حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘ — Page 15

سیرت حضرت سید بیگم، نانی اماں جان صاحبہ 15 شیخ صاحب اسی وقت دوڑے ہوئے آئے نانی اماں کو یوں دروازے پر بیٹھے دیکھ کر گھبرائے۔قبل اس کے کہ ان کی سنیں انہوں نے نانی اماں کی اس حالت کو دیکھ کر اپنی پریشانی اور معذرت کا سلسلہ شروع کر دیا آپ نے مجھے بلا لیا ہوتا۔آپ نے یہ تکلیف کیوں کی آپ یہاں کیوں بیٹھی ہیں اس قسم کی بہت سی باتیں کہہ ڈالیں نانی اماں نے میر صاحب کی طرف سے معذرت کی اور میر محمد اسحق صاحب کی تکلیف کا ذکر رقت آمیز لہجے میں کر کے کہا کہ آپکا دل دکھا مجھ کو ڈر ہے کہ کہیں آپ نے کوئی بد دعا ہی نہ کی ہو۔شیخ صاحب نے ان کو یقین دلایا کہ میں تو ان کی نار اختگی کا کبھی خیال نہیں کرتا وہ ہمارے فائدے کے لئے کہتے ہیں اور میں آپ کی اولاد کے لئے کیوں بد دعا کرنے لگا۔جب ان کو یقین آیا اور ان کو تسلی ہوئی تو واپس ہوئیں اس واقعہ سے ان کی اولاد سے شفقت کا پتہ چلتا ہے۔(10) آنحضرت نے پیش گوئی فرمائی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آئیں گے اور خدائی حکم کے تحت شادی کریں گے۔اور اس شادی سے ایسی اولاد پیدا ہوگی جن کے وجود سے دین حق کو بڑی تقویت ملے گی۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا: يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُلَهُ اس پیشگوئی میں جس شادی کی طرف اشارہ ہے وہ حضرت مرزا