حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘ — Page 18
سیرت حضرت سید بیگم، نانی اماں جان صاحبہ 18 خدا تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ کو جس میٹر اولاد سے نوازا گیا وہ یہ ہیں:۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب حضرت صاحبزادی نواب مبار که بیگم صاحبہ حضرت صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ حضرت نصرت جہاں بیگم صاحبہ نماز کو اولین وقت میں ادا کرنے کی عادی تھیں۔تلاوت قرآن کریم سے آپ کو عشق تھا۔غریبوں اور ضرورت مندوں کا بہت خیال رکھتیں اور ان کی مددفرماتیں۔یہ حضرت نانی اماں کی نیک تربیت ہی کا نتیجہ تھا کہ آپ کی ساری اولاد ہونہار اور دینی و دنیوی وجاہت کی مالک ہوئی۔آپ کے سب بچے علم و معرفت میں کمال رکھتے تھے اور سلسلہ احمدیہ کے دیرینہ خادم رہے۔حضرت میر محمد اسماعیل صاحب اپنی عظیم بہن سے سولہ برس چھوٹے تھے۔آپ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو روحانی اور جسمانی دونوں گر سکھائے اور آپ کے ہاتھ میں شفا عطا کی تھی۔آپ بلند پایہ شاعر اور کئی کتب کے مصنف بھی تھے۔مضامین اور نظموں میں آپ