حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘

by Other Authors

Page 5 of 26

حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘ — Page 5

سیرت حضرت سید بیگم، نانی اماں جان صاحبہ 5 اس بابرکت بیوی نے جس سے میرا پالا پڑا تھا ، مجھے بہت ہی آرام دیا اور نہایت ہی وفاداری سے میرے ساتھ اوقات بسر کی اور ہمیشہ مجھے نیک صلاح دیتی رہی اور کبھی بے جا مجھ پر دباؤ نہ ڈالا۔نہ مجھ کو میری طاقت سے بڑھ بڑھ کر تکلیف دی۔میرے بچوں کو بہت ہی شفقت اور جانفشانی سے پالا ، نہ کبھی بچوں کو کوسا، نہ مارا۔اللہ تعالیٰ اسے دین اور دنیا میں سرخرو ر کھے اور بعد انتقال جنت الفردوس عنایت فرمائے۔بہر حال عسر یسر ( تنگی اور آسائش ) میں میرا ساتھ دیا، جس کو میں نے مانا ، اس نے بھی مانا ، جس کو میں نے پیر بنایا، اس نے بھی بلا تامل بیعت کی۔چنانچہ عبداللہ صاحب غزنوی کی بیعت میرے ساتھ کی نیز مرزا صاحب ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) کو جب میں نے تسلیم کیا تو اس نے بھی مان لیا۔ایسی بیویاں بھی دنیا میں کم ہی میسر آتی ہیں۔یہ بھی میری ایک خوش نصیبی ہے جس کا میں شکر گزار ہوں کئی لوگ بسبب دینی اور دنیوی اختلاف کے بیویوں کے ہاتھوں نالاں پائے جاتے ہیں۔جو گویا کہ دنیا میں دوزخ میں داخل ہوتے ہیں۔میں تو اپنی بیوی کے نیک سلوک کی وجہ سے دنیا میں ہی جنت میں ہوں“ (5) حضرت نانی اماں بہت ہی صابر و شاکر خاتون تھیں۔آپ نے ہر اچھے بُرے حالات میں اپنے شوہر کے ساتھ معمولی معمولی دیہات