حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘ — Page 19
سیرت حضرت سید بیگم، نانی اماں جان صاحبہ 19 کی محبت الہی ، عشق رسول علی ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت اور خلافت سے گہرا تعلق نظر آتا ہے۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بہت قریب سے دیکھا اور آپ علیہ السلام کے گھر میں رہے۔اور اللہ تعالیٰ کی بہت سی پیشگوئیاں پوری ہوتے دیکھیں۔مشہور نظم عليك الصلوة عليك السلام ، اور كتاب کر نہ کر کے مصنف بھی آپ ہی ہیں۔نثر میں کئی کتب کے علاوہ آپ کا شعری مجموعہ بخار دل، جماعت میں معروف و مقبول ہے۔حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحب حرم حضرت مصلح موعود خلیفہ اسی الثانی، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بہو، حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ کے بڑے بھائی حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کی بڑی صاحبزادی تھیں۔حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب بھی حضرت میر ناصر نواب صاحب کے بیٹے اور حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ اور حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کے چھوٹے بھائی تھے۔آپ نے مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے جماعت کی خدمت کی۔جس محکمے میں آپ کا تقرر ہوتا آپ اس میں ایک نئی زندگی پیدا کر دیتے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو اعلیٰ انتظامی صلاحیتیں دی تھیں۔آپ بہت محنتی تھے اور وقت کی بہت پابندی فرماتے آپ ایک مثالی واقف زندگی تھے۔