نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل — Page 15
26 45 25 ترجمہ :۔اے ہمارے رب ہم کو دے اس دنیا میں ہر قسم کی بھلائی اور آخرت میں بھی ہر قسم کی بھلائی اور بچا ہم کو آگ کے عذاب سے۔اَللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَّلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ۔ترجمہ : اے اللہ تعالیٰ میں نے اپنے آپ پر بہت ظلم کئے اور کوئی معاف نہیں کر سکتا سوائے تیرے۔پس تو مجھ کو بخش دے اپنی جناب سے اور مجھ پر رحم فرما۔یقیناً تو بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ اَعُوذُبِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ وَأَعُوذُبِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْفِتْنَةِ الْمَمَاتِ اللَّهُمَّ إِنِّي اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ لِ ترجمہ : اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں قبر کے عذاب سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں دوزخ کے عذاب سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں زندگی کے فتنہ سے اور موت کے فتنہ سے اور اے اللہ تعالیٰ میں پناہ مانگتا ہوں تجھ سے گناہوں کی اور قرض سے۔اس کے بعد دائیں طرف منہ پھیرتے ہوئے کہے: اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله یعنی سلامتی اور اللہ تعالیٰ کی رحمت تم پر نازل ہو۔بخارى كتاب الصلواة باب دعاء قبل السلام اسی طرح بائیں طرف منہ پھیرتے ہوئے کہے: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَ رَحْمَةُ الله لیکن اگر اس کی نماز تین یا چار رکعت کی ہے تو یہ اس کا درمیانی قعدہ ہو گا۔اس لئے تشہد پڑھنے کے بعد اللہ اکبر کہتے ہوئے کھڑا ہو جائے اور پہلے کی طرح جتنی رکعتوں کی نماز ہو اس کے مطابق تین یا چار رکعتیں پڑھے۔اگر یہ فرض نماز ہے تو تیسری یا چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی اور سورۃ یا قرآن کریم کا کوئی حصہ نہ پڑھے بلکہ سورۃ فاتحہ کے بعد ہی رکوع میں چلا جائے۔غرض اس طرح بقیہ رکعتیں پوری کر کے بیٹھ جائے اور تشہد کے بعد درود شریف اور حسب منشاء کوئی مسنون دعا پڑھ کر دونوں طرف منہ پھیر تے ہوئے تسلیم یعنی السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله ہے۔نماز سے فارغ ہونے کے بعد تسبیح وتحمید کرنا، کچھ دیر تک ذکر الہی میں مشغول رہنا، مختلف دعائیں مانگنا آنحضرت علیہ کی سنت سے ثابت ہے۔سلام پھیرنے کے بعد کی دعائیں ا۔اَللّهُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَ مِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكُتَ يَا ذَالْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ ترجمہ : اے اللہ تعالیٰ تو سلام ہے اور تجھ سے ہی ہر قسم کی سلامتی ہے تو بہت برکتوں والا ہے اے جلال اور اکرام والے۔۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ۔لَهُ ا مسلم باب استحاب الذكر بعد الصلواة