نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل

by Other Authors

Page 16 of 32

نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل — Page 16

28 27 المُلكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔اَللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَالْجَدِ مِنْكَ الْجَد ترجمہ : کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے جوا کیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔اسی کے لئے بادشاہی ہے اور اسی کے لئے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔اے اللہ نہیں کوئی روکنے والا اس چیز کو جو تو نے عطا کی اور نہیں ہے کوئی دینے والا جس چیز کو تو نے روک دیا اور نہیں فائدہ دیتی بزرگی والے کو تیرے سامنے کوئی بزرگی۔٣۔اَللَّهُمَّ أَعِنِّى عَلَى ذِكْرِكَ وَ شُكْرِكَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِكَ ترجمہ : اے میرے خدا میری مدد کر کہ میں تجھے یاد کروں تیرا شکر ادا کروں اور عمدگی کے ساتھ تیری عبادت بجالاؤں۔۔٤ سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَ سَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔ترجمہ : تیرا رب ان تمام عیبوں سے جو کفار کہتے ہیں پاک ہے اور عزت والا ہے اور خدا کی رحمتیں نازل ہوں تمام پیغمبروں پر اور تمام خوبیاں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔- سُبْحَانَ اللَّهِ ۳۳ مرتبه ترجمہ : اللہ تعالیٰ تمام نقائص سے پاک ہے۔بخارى كتاب صفة الصلواة باب الذكر بعد الصلواة ابو داؤد کتاب الوتر باب في الاستغفار ، تر مذى كتاب الصلواة باب ما يقول إِذَا سَلَمَ الْحَمْدُ لِلهِ ۳۳ مرتبه ترجمہ : تمام خوبیاں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں۔الله اكبر ۳۴ مرتبه أَكْبَرُ ترجمہ : اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ۔لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَ هُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - ایک بار ترجمہ :اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔وہ یکتا ہے (اپنی صفات میں ) اس کا کوئی بھی شریک کا رنہیں ہے۔اسی کی بادشاہی اور حکومت ہے اور سب تعریفیں اسی کے لئے ہیں وہ ہر چیز پر قادر ہے۔جو شخص بیمار ہے اور کھڑا نہیں ہوسکتا وہ بیٹھ کر نماز پڑھے اگر بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتا تو لیٹ کر پڑھے اور اگر رکوع وسجدہ نہیں کر سکتا تو اشارہ سے رکوع وسجدہ کرے۔یعنی سر کو جھکائے اور کچھ جنبش دے۔اسی طرح اگر ریل گاڑی یا بس وغیرہ پر سفر کر رہا ہے اور کھڑے ہو کر نماز نہیں پڑھ سکتا اور نہ ہی سواری کو ٹھہرا کر اتر کر نماز پڑھ سکتا ہے تو ایسی صورت میں بھی بیٹھے بیٹھے نماز پڑھے۔اس عذر کی صورت میں قبلہ کی طرف منہ کرنا ضروری نہیں ہوگا۔ضروری تشریح نماز پڑھنے کا طریق اوپر بیان ہو چکا ہے۔اس کے مطابق اہمیت کے اعتبار سے نماز کے چار حصے ہیں۔فرائض نماز : یعنی وہ کام جن کا کرنا ضروری ہے اور اگر ان میں سے کوئی سہو یا عمدا رہ جائے تو نماز صحیح نہ ہوگی۔البتہ اگر سہواً کوئی حصہ رہ جائے تو بعد