نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل

by Other Authors

Page 13 of 32

نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل — Page 13

22 22 21 سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ یعنی پاک ہے تمام نقائص سے میرا پروردگار عظیم قدرتوں والا۔اور پھر سِمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہتے ہوئے سیدھا کھڑا ہو جائے یعنی سنتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص کی جو اس کی حمد و ثناء کرتا ہے۔اس دوران میں ہاتھ چھوڑ دے اور پھر حمید پڑھے:۔رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمُدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ یعنی اے ہمارے رب تیرے لئے حمد و ثناء ہے۔بہت حمد وثناء ، پاکیزہ تر ، اس میں برکت ہی برکت ہے۔پھر الله اكبر کہتے ہوئے اس طرح سجدہ کرے کہ گھٹنے ہاتھ ، ناک اور پیشانی زمین پر رکھ دے۔سجدہ میں تین بار تسبیح کہے:۔شیخ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى یعنی پاک ہے تمام نقائص سے میرا پروردگار بلندشان والا۔اس کے بعد الله اكبر کہتے ہوئے اس طرح بیٹھے کہ بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھے اور اس پاؤں کی انگلیاں قبلہ رخ ہوں۔ہاتھ ا بخاری کتاب الصلوۃ باب فضل اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْد گھٹنوں پر رکھے اور دعائے جلسہ پڑھے:۔اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَعَافِنِي وَاجُبُرُنِي وَارْزُقْنِي وَارْفَعُنِي - یعنی اے میرے خدا میرے گناہ بخش اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے ہدایت دے اور مجھے خیریت سے رکھ اور میرے نقصان کی تلافی فرما اور مجھے رزق دے اور مجھے بلندی بخش۔پھر الله اكبر کہتے ہوئے دوسر اسجدہ کرے اور اس میں بھی کم از کم تین با تسبیح سُبْحَانَ رَبِّيَ الأعْلیٰ کہے۔اس طرح اس کی یہ ایک مکمل رکعت ہوگی۔اس کے بعد اللہ اکبر کہتے ہوئے دوسری رکعت کیلئے کھڑا ہو جائے اور پہلے کی طرح دوسری رکعت مکمل کرے۔یعنی ہاتھ باندھ کر تسمیہ سمیت سورۃ فاتحہ پڑھے۔اس کے بعد قرآن کریم کا کوئی حصہ پڑھے مثلاً سورة الاخلاص بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ۔اللهُ الصَّمَدُ۔لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ۔وَ لَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا اَحَدٌ۔ترجمہ : تو کہہ کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں اکیلا ہے۔اللہ کے سب محتاج ہیں۔نہ اس نے کسی کو جنا ہے اور نہ وہ جنا گیا ہے۔اور (اس کی صفات میں ) کوئی بھی اس کا شریک کار نہیں۔