نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 39
فرض اور سنت نماز میں فرق رانی باجی نماز میں فرض اور سنت سے کیا مطلب ہے ؟ باجی بچو فرض نماز وہ ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ نے ہر مسلمان پر کچھ رکعتیں فرض کر دی ہیں۔اور سنت ان رکعات کو کہتے ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بڑی پابندی سے ادا فرماتے تھے۔اور ہم بھی اپنے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے پڑھتے ہیں۔نماز کا چھوڑ دینا انیلا باجی اگر کسی وقت کوئی نماز چھوٹ جائے تو کیا ہوتا ہے ؟ با جی اگر نماز چھوڑنے کا گناہ ہو جائے تو توبہ کر کے دوبارہ شروع کر دینی چاہیئے۔اللہ تعالیٰ تو بہت مہربان ہے وہ معاف بھی کر سکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ توبہ کے بعد نماز نہ چھوڑی جاتے۔نماز چھوڑنے کی تو اجازت ہی نہیں۔بیماری کی حالت میں نماز عدنان باجی اگر آدمی بیمار ہو جائے تو پھر بھی نماز پڑھی جائے ؟ پاچی نماز مرد اور عورت پر یکساں فرض کی گئی ہے۔یہ ایک ایسا فریضہ ہے کہ جو تندرستی ہو یا بیماری سر حالت میں فرض ہے۔