نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 40 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 40

اگر کوئی کھڑا ہو کر نماز نہیں پڑھ سکتا تو بیٹھ کر پڑھ لے۔اگر بیٹھ نہیں سکتا تو لیٹ کر پڑھ لے۔اور اگر اتنا بیمار ہے یا کمزور ہے کہ اتنی بھی ہمت نہیں تو پھر اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اشاروں سے ہی پڑھ لے لیکن پڑھے ضرور۔نماز کی ادائیگی کا عملی طریق باجی اچھا بھئی اب اتنا کچھ آپ نے سیکھ لیا ہے۔میں نے آپ سے کہا تھا کہ پہلے میں آپ کو نماز سکھاؤں گی پھر انیلا آپ کو پوری نماز پڑھ کر دکھائیں گی۔اچھا تو اب نماز شروع ہو رہی ہے۔• سب سے پہلے تو وضو ہونا چاہیے۔لڑکے نماز پڑھتے وقت سر ڈھانچنے کے لئے ٹوپی پہنتے ہیں اور لڑکیاں دوپٹہ اوڑھ سکتی ہیں۔پھر جائے نماز قبلہ رخ بچھا کر اس پر قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جاتے ہیں۔انیلا آپ ذرا جائے نماز پر کھڑے ہو کر دکھائیں۔شاباش بنچو دیکھا آپ نے ! بالکل ٹھیک رخ پر اس نے جائے نماز بچھائی ہے اور اس پر کھڑی بھی ٹھیک ہوئی ہیں، یعنی قبلہ کی طرف منہ کر سکے۔جو بچے ہماری یہ کیسٹ سن رہے ہیں وہ بھی اپنی جائے نماز بچھا کر ہمارے ساتھ ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں۔جائیں جلدی سے آپ بھی تیاری کر لیں اور پھر کیسٹ کے ساتھ ساتھ آپ بھی نماز پڑھیں۔اب آپ نے انیلا کو دیکھا۔سر پر دوپٹہ پہن کر جائے نماز پر قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑی ہیں۔دونوں ہاتھ سائیڈوں پر سیدھے ہیں۔اس طرح کھڑے ہو کر نیت کی دُعا پڑھی جاتی ہے۔