نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 54 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 54

کا حصہ خاموشی سے سنتے ہیں۔با جماعت نماز میں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ ہماری کوئی حرکت امام سے پہلے نہ ہو۔ہم ایک امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں اس لئے ہر حرکت میں اُس کی اطاعت لازمی ہے۔یعنی رکوع اور سجدہ وغیرہ میں جب امام الله اکبر کہہ کر جاتے تو اس کے بعد ہمیں جانا چاہیتے۔اس طرح سلام پھیرنے میں بھی جلدی نہیں کرنی چاہیے۔عدنان باجی! با جماعت نماز صرف مسجد ہی میں ہو سکتی ہے ؟ باجی با جماعت نماز ہر جگہ پڑھی جاسکتی ہے۔مسجد میں بھی ، اپنے گھر پر بھی ، باغ میں بھی، ہر جگہ باجماعت نماز ادا کی جاسکتی ہے۔جہاں پر بھی کچھ لوگ جمع ہوں اور وہ باجماعت نماز ادا کرنا چاہیں، ان میں سے ایک امام بن جائے اور باقی سب نمازی یعنی امام کے پیچھے نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔جگہ کی کوئی پابندی نہیں۔نماز با جماعت دو آدمی بھی مل کر پڑھ سکتے ہیں۔مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دُعا باجی بچو! جب مسجد میں داخل ہوتے ہیں تو کونسی دُعا پڑھی جاتی ہے ؟ بچے باجی میں بتاؤں ! باجی میں بتاؤں !! باجی آپ سنائیں۔مسجد میں داخل ہونے کی دُعا بسم الله الصلوةُ وَالسَّلَامُ عَلى رَسُول الله اللهم اغفر لي ذلونِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ ۵۴