نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 36 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 36

اللهم إني أَعُوذُ بِكَ اے میرے رب میں تیری پناہ چاہتا یا چاہتی ہوں مِنَ الْهَةِ وَ الْحُزْنِ کہ مجھے کوئی گھبرا دینے والی مصیبت پہنچے یامجھے تم فکر بالی تم فکر دبایں اور میں تیری پناہ چاہتی یا چاہتا ہوں وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ اس بات سے کہ میں وہ سامان کھو بیٹھوں جن سے میری زندگی کے کام چلتے ہیں۔یا میری وہ طاقتیں جاتی وَأَعُوذُ بِكَ رہیں جن کی مجھے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ضرورت ہے اور میں تیری پناہ چاہتی یا چاہتا ہوں مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ بُزدلی اور سنجل کے اخلاقی مرض سے وَاعُوذُ بِكَ مِن غَلَبَةِ الدِّينِ وَقَهرِ الرِّجَالِ اور میں تیری پناہ چاہتی ہوں یا چاہتا ہوں کہ مجھے قرض دبا لے اور میں لوگوں کی نظر میں قرض نہ دے سکنے کی وجہ سے ذلیل ہو جاؤں کہ ایسے انسان مجھ پر مسلط ہو جائیں جو میرے حقوق کو تلف کریں اور مجھے ان ترقیات کے حصول سے روک دیں جو ہر انسان کے لئے تو نے اپنے فضل سے مقدر کر رکھی ہیں رانی باجی نماز میں دُعا کس وقت مانگی جائے ؟ باجی نماز کا مطلب ہی دُعا ہے اور ہم ساری دُعائیں جو پڑھتے ہیں ان میں خدا تعالے کی حمد اور اپنے لئے دُعائیں ہی ہوتی ہیں۔مگر دونوں سجدوں میں آپ جس قدر چاہیں دعائیں اپنے الفاظ میں ، اپنی زبان میں اپنے طریقے پر کریں سے سجدوں میں قرآنی آیات نہیں پڑھتے۔جو مانگنا ہو اپنی زبان میں مانگیں اور اتنی فقیرانہ عاجزی سے