نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 27
۲۷ سجدہ با جی کھڑے کھڑے خدا تعالیٰ کی حمد بیان کرنے کے بعد سجدے میں گر جاتے ہیں جب انسان اپنے خدا کے حضور اتنا مجھکے کہ پیشانی زمین کو لگ جائے اس وقت خدا انسان کے بہت قریب ہوتا ہے۔سجدہ میں خدا تعالیٰ کی بڑائی اور پاکیزگی کو بیان کرتے ہیں۔ہاں تو : حَمْدَ كَثِيرًا طَيْبًا مُبَارَكَا فِيهِ پڑھنے کے بعد اللہ اکبر کہتے ہیں اور سجدہ میں جاتے ہیں۔سجدہ کی طرف جاتے ہوئے دونوں ہاتھ اور منہ زمین پر اس طرح رکھے جاتے ہیں کہ دونوں ہاتھوں کے درمیان میں سر ہو یعنی کے دونوں طرف پر ہاتھ ہوں۔ناک اور پیشانی دونوں زمین کو چھو رہے ہوں۔کمر اور تمام اعضاء ایک دوسرے سے جدا ہوں یعنی کہنیاں زمین سے اونچی ہوں بازو بغلوں سے ذرا ہٹے ہوئے ہوں۔انیلا ! آپ سنائیں سجدے کی تسبیح انیلا سُبْحَانَ رَبِّي الأعلى اس کو تین دفعہ پڑھتے ہیں۔باجی اس کا مطلب ہے سُبْحَانَ رَبِّي الاعلى پاک ہے میرا رب جو بڑی شان والا ہے