نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 56
اقيمو الصلوة جس کا مطلب ہے کہ نماز کو با جماعت اور پوری شرائط کے ساتھ ادا کیا جائے۔نماز با جماعت کے چند فائدے یہ ہیں کہ ہمارے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ با جماعت نماز ادا کرنے والے کو اکیلے نماز پڑھنے والے سے ۲۷ ستائیس گنا زیادہ ثواب ملتا ہے نماز با جماعت ادا کرنے کی صورت میں نماز میں دُعا کرنے کے لیے زیادہ توجہ اور سوز و گداز پیدا ہوتا ہے اور یہ چیز دعاؤں کی قبولیت کا باعث بنتی ہے۔تیسری بات یہ ہے کہ نماز کے دوران قیام، رکوع ، سجدہ ، قعدہ میں امام کی پیروی کرنے کا حکم ہے ، امام سے پہلے سجده یا رکوع کرنا منع ہے۔اس طرح نماز با جماعت امام کی اطاعت کا سبق سکھاتی ہے چوتھی بات یہ ہے کہ مسجد میں اپنے عزیزوں ، رشتہ داروں ، دوستوں اور ارد گرد رہنے والے مومن بھائیوں سے علاقات ہو جاتی ہے۔اس طرح مسلمانوں میں محبت اور پیار بڑھتا ہے ، اور سب مسلمان ایک خاندان کی طرح ہو جاتے ہیں۔پانچویں بات یہ ہے کہ لوگوں سے ملنے کی وجہ سے ان کے حالات اور جماعت کے حالات سے آگاہی ہوتی ہے اور نیک باتیں سننے کا موقع ملتا ہے۔انیلا باجی ! میری امی نے بتایا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلّم نے فرمایا ہے کہ جو شخص گھر سے مسجد تک پیدل چل کر پہنچتا ہے اُسے ایک قدم اُٹھانے کے بدلہ میں ایک نیکی کا ثواب ملتا ہے اور دوسرا قدم اٹھانے پر ایک گناہ معاف ہو جاتا ہے۔رانی باجی ! میرے ابو نے بتایا تھا کہ ۵۶